0

وقت کی سنگینی ہمیں تحریک آزادی کشمیر کے لیے جدوجہد سے باز نہیں رکھ سکتی صدر ریاست آزاد کشمیر

صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب کوٹلی کی سرزمین سے مقبوضہ کشمیر کی مظلوم و محکوم عوام کو اس بات کی یقین دھانی کرواتا ہوں کہ آزاد کشمیر کا بچہ بچہ ان کی آزادی کی جنگ میں ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے کشمیر کی مکمل آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی حالات کا جبر وقت کی سنگینی ہمیں تحریک آزادی کشمیر کے لیے جدوجہد سے باز نہیں رکھ سکتی ہماری منزل مقصود و منزل مراد کشمیر کی مکمل آزادی ہے عوام چاہے آزاد کشمیر کی ہو یا مقبوضہ کشمیر کی ہو میں عوام ہی کو طاقت کا سر چشمہ سمجھتا ہوں اسی عوامی طاقت کے بل بوتے پر قوموں کو آزادی جیسی نعمت میسر آتی ہے ۔پانچ اگست 2019 میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعدمقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی قتل و غارتگری میں ہوش ربا اضافہ ہوا ہے کشمیری قوم کے سینوں میں ازادی کے بھڑکتے شعلوں کو بجھانے کیلئے مودی کی فاشسٹ حکومت ظلم و بربرہت کے تمام ہتھکنڈے آزما رہی ہے لیکن بھارتی حکومت کے تمام تر مظالم اور اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود نہتے کشمیریوں کی مسلسل اور تسلسل کے ساتھ آزادی کے لیے جدوجہد نے دنیا کو حیران و ششدر کر دیا ہے مودی حکومت کی نسلی اور مذہبی عصبیت کی پالیسیاں کشمیر ہی نہیں پورے بھارت کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہیں۔ مسلمان اور دیگر اقلیتیں ہندو بالادستی اور نسل پرستی کا شکار ہیں مودی کی ظالمانہ متعصبانہ پالیسیوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کا دو قومی نظریہ اور علامہ اقبال کا تصور پاکستان کا نظریہ درست ثابت کر دیا ہے ضرورت اس امر کی ہے ہم سب مل کر تحریک آزادی کشمیر کے لیے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر پوری قوت سے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے کمربستہ ہو جائیں اور انٹرنیشنل برادری کو یہ باور کروائیں کہ جنوبی ایشیا کے امن کا دارومدار مسلہ کشمیر کے پر امن حل میں مضمر ہے میں نے برطانیہ اور امریکہ کے حالیہ دورہ میں بین الاقوامی سطح پر کشمیر کاز کو ایک مرتبہ پھر پوری قوت سے اجاگر کیا ہے میرے حالیہ دورہ سے مودی کا مکروہ چہرہ ایک مرتبہ پھر پوری دنیا میں بے نقاب ہوا ہے کوٹلی کی عوام نے آج ایک مرتبہ پھر میرا پر جوش اور پر خلوص استقبال کر کے میرا دل جیت لیا اس بے پناہ محبت اور انمول عقیدت پر اہلیان کوٹلی کا شکریہ ادا کرتا ہوں لائن آف کنٹرول پر بسنے والے لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے میں نے کوٹلی میں رحمان برج تعمیر کیا بائی پاس روڈ کا منصوبہ دیا ان شائاللہ کوٹلی کے تمام حل طلب مسائل حل کریں گے۔راٹھوعہ ہریام پل کی تکمیل کے منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے بہت جلد یہ منصوبہ مکمل کر لیا جائے گا راٹھوعہ ہریام پل کی تکمیل سے میرپور اور کوٹلی کی عوام یکساں مستفید ہو گی۔ان خیالات کا اظہار صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کوٹلی میں افطار ڈنر کے جلسہ عام سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وزیر ہائیر ایجوکیشن ملک ظفر،صدارتی مشیر چوہدری محبوب نے بھی خطاب کیا۔حلقہ ایل اے 7بھمبر حلقہ کھڑی شریف کے بعد صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا کوٹلی میں بھی بڑا عوامی پاور شو کوٹلی میں صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا افطار ڈنر جلسہ عام کی شکل اختیار کر گیا عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر افطار ڈنر میں امنڈ آیا صدارتی مشیر چوہدری محبوب کی قیادت میں افطار ڈنر آمد پر صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا والہانہ استقبال کیا گیا اس موقع پر کوٹلی کی عوام اپنے محبوب قائد کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب و بے قرار تھی اس موقع پر صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے گئے بیرسٹر سلطان تیرے جانثار بے شمار بے شمار ڈیڑھ کروڑ کشمیریوں کا حقیقی ترجمان بیرسٹر سلطان بیرسٹر سلطان کے نعروں سے کوٹلی کے درودیوار لرز اٹھے اس موقع پر صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری جب جلسہ گاہ پہنچے تو عوام نے کھڑے ہو ان کا پر جوش استقبال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں