مظفرآباد میں طلبہ ایکشن کمیٹی کی جانب سے لال چوک میں پُرامن احتجاج آج بھی جاری رہا۔ تمام تعلیمی اداروں میں تعطیل اور شہر بھر میں پولیس کی بھاری نفری کی تعیناتی کے باوجود طلبہ نے اپنے حق کے لیے پُرامن انداز میں آواز بلند کی۔
طلبہ ایکشن کمیٹی تمام طلبہ کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے نامساعد حالات کے باوجود نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے پُرامن احتجاج کو یقینی بنایا۔ یہ ثابت کرتا ہے کہ ہمارا نوجوان طبقہ اپنے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ، باہمت اور باشعور ہے۔
ہم انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ طلبہ کے جائز مطالبات کو فوری طور پر تسلیم کیا جائے اور مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔ ہم پرامن جدوجہد کے حامی ہیں اور امید کرتے ہیں کہ حکومت بھی مثبت رویہ اختیار کرے گی۔