مظفرآباد (نامہ نگار): صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سابق میئر آف سلاؤ صوفی محمد راسب کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ صوفی محمد راسب ایک مخلص، خدمت گزار اور کمیونٹی کے ہمدرد رہنما تھے۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ صوفی محمد راسب مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبر جمیل نصیب کرے۔ آمین۔
صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ صوفی محمد راسب کی کمیونٹی کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں اور ان کا خلا مدتوں محسوس کیا جاتا رہے گا۔