افواج پاکستان پر فخر، دشمن کو دندان شکن جواب تاریخی کامیابی ہے: وزیر توانائی آزاد کشمیر چوہدری ارشد حسین 0

افواج پاکستان پر فخر، دشمن کو دندان شکن جواب تاریخی کامیابی ہے: وزیر توانائی آزاد کشمیر چوہدری ارشد حسین

ڈیلی پرل ویو – وزیر توانائی آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری ارشد حسین نے کہا ہے کہ قوم کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے، جنہوں نے وطن عزیز کے دفاع میں جرات، جذبے اور قربانی کی بے مثال مثالیں قائم کی ہیں۔

انہوں نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور پاک فوج کے دلیر جوانوں کو ہندوستانی جارحیت کا مؤثر جواب دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کو دن کی روشنی میں دیا گیا دندان شکن جواب ہمیشہ یاد رہے گا۔

وزیر توانائی نے کہا کہ “آزاد کشمیر اور پاکستان کے عوام افواجِ پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں” اور ہر قسم کی جارحیت کے خلاف متحد ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ افواجِ پاکستان کے شہداء اور شہدائے جموں و کشمیر کے درجات بلند فرمائے۔

ان کا کہنا تھا کہ “یہ وقت قوم کے اتحاد، یکجہتی اور قربانی کا ہے، اور افواج پاکستان کی بہادری نے ایک بار پھر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے”۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں