0

میرپور: ڈپٹی ڈائریکٹر منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی کی صدر انجمن فلاح و بہبود انسانیت ڈاکٹر طاہر محمود سے ملاقات

ڈیلی پرل ویو.ڈپٹی ڈائریکٹر منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی ساجد اسلم نے صدر انجمن فلاح و بہبود انسانیت میرپور ڈاکٹر طاہر محمود سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں مختلف فلاحی منصوبوں پر تبادلہ خیال ہوا۔انہوں نے انجمن فلاح بہبودانسانیت کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہً انجمن فلاح و بہبود انسانیت میرپور اپنی نوعیت کی ایک منفرد تنظیم ہے جو خدمتِ خلق کے حقیقی جذبے سے سرشار ہے بالخصوص فری کڈنی ڈائیلاسز سنٹر میرپور جیسا عظیم منصوبہ صدقہ جاریہ ہے جس کی مثال پورے خطے میں نہیں ملتی انہوں نے مریضوں کی عیادت اور مرکز میں فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا اور انجمن کی پوری ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ دراصل قرآن پاک کی انسانیت کی خدمت سے متعلق آیات کی عملی تصویر ہے۔ انہوں نے عوام علاقہ اور مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ اس کارِ خیر میں بڑھ چڑھ کر تعاون کریں تاکہ یہ نیک منصوبہ بلا تعطل جاری رہے۔اس موقع پر صدر انجمن ڈاکٹر طاہر محمود نے بتایا کہ یہ ڈائیلاسز سنٹر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال میرپور اور انجمن کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ سرکاری وسائل کے ساتھ ساتھ یہ زیادہ تر مخیر حضرات کی مدد اور تعاون ہی سے چل رہا ہے ملاقات میں انجمن کے ایڈمن آفیسر جہانگیر مغل، ماجد عبدالمنیر اور دیگر اراکین بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں