وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ملک میں دہشتگردی نے دوبارہ سر اٹھا لیا ہے، یہ دہشتگردی صرف کے پی تک محدود نہیں رہے گی پورے ملک میں پھیلے گی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کرم میں جن لوگوں نے حملہ کیا ان کو نہیں چھوڑا جائے گا، کرم میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ کے پی کا کہنا تھاکہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات کیلئے ٹی او آرز بنائے ہیں، افغانستان سے بغیر بات چیت کے یہ مسائل حل نہیں ہوں گے، دہشتگردی صرف کے پی تک محدود نہیں رہے گی، یہ پورے ملک میں پھیلے گی۔
