سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن ایڈوانس میں دینے کا فیصلہ 0

سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن ایڈوانس میں دینے کا فیصلہ

سندھ کے بعد خیبر پختونخوا حکومت نے بھی سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن ایڈوانس میں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملازمین کومارچ کی تنخواہیں اور پنشن 20 تاریخ کو دی جائینگی،تنخواہیں اور پنشن عید الفطر کی وجہ سے ایڈوانس میں ریلیزہونگی۔

یاد رہے کہ سندھ کے سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں21 مارچ کو ادا کی جائیں گی۔دوسری طرف ملک بھر میں عید الفطر پر چھ چھٹیاں ہونے کا امکان ہے،رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیش گوئی کی ہے کہ اس بار ماہ رمضان 29 دنوں کا ہوگا اور عیدالفطر 31 مارچ کو منائی جائے گی۔ اس صورت میں عیدالفطر کے تین ایام ( پیر تا بدھ ) یعنی 31 مارچ اور یکم و دو اپریل کو عید منائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں