سیکیورٹی فورسز نے 25/26 اور 26/27 اپریل 2025 کی درمیانی شب پاکستان-افغان سرحد کے راستے دراندازی کی کوشش کرنیوالے خوارج کے ایک بڑے گروہ کی نقل و حرکت کو مانیٹر کیا ،اور شمالی وزیرستان کے ضلع حسن خیل کے عمومی علاقے میں تلاش کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی دستوں نے مؤثر طریقے سے خوارج کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا اور تمام 54 خوارج کو جہنم واصل کر دیا ۔ ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔
