پولنگ 26 نومبر 2026ء بروز جمعرات صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔
مظفرآباد (پرل نیوز) آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے چیئرمین ضلع کونسل باغ محمد آصف خان کے استعفے کے باعث خالی ہونے والی نشست پر ضمنی بلدیاتی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے تحت پولنگ 26 نومبر 2026ء کو ہوگی۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن ایاز بشیر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ضمنی انتخاب کے شفاف انعقاد کے لیے اسسٹنٹ کمشنر پونچھ محمد الطاف خان کو ریٹرننگ آفیسر، ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر باغ خالد محمود کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر جبکہ الیکشن کمشنر بلدیات راجہ راشد محمود کو اپیلٹ اتھارٹی مقرر کیا گیا ہے۔ جاری کردہ شیڈول کے مطابق:امیدوار 17 اور 18 نومبر 2026ء کو دوپہر 2 بجے تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا سکیں گے۔ کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 19 نومبر کو دن ایک بجے تک مکمل کی جائے گی اور اسی روز اہل امیدواروں کی فہرست آویزاں کر دی جائے گی۔ کاغذات مسترد یا منظور ہونے کے خلاف اپیلیں 20 نومبر سہ پہر 3 بجے تک دائر کی جا سکیں گی، جن پر سماعت اور فیصلے 23 نومبر کو سنائے جائیں گے۔دسامیدوار 24 نومبر دوپہر 12 بجے تک اپنے کاغذات واپس لے سکیں گے، جس کے بعد اسی روز دوپہر ساڑھے 12 بجے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی جائے گی۔چیئرمین ضلع کونسل باغ کی نشست کے لیے پولنگ 26 نومبر 2026ء بروز جمعرات صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔
25