اسلام آباد (ڈیلی پرل ویو) پاکستان میں ڈیٹا تک غیر مجاز رسائی اور واٹس ایپ ہیکنگ کی وارداتیں بڑھ گئیں۔ ایک سال کے دوران ڈیڑھ لاکھ سے بھی زائد شکایات موصول ہوگئیں۔ این سی سی آئی اے نے ایک ہزار32 انکوائریاں کیں لیکن گرفتار صرف ایک ہی ملزم کیا جاسکا۔
سما ٹی وی کے مطابق این سی سی آئی اے کی جانب سے وزارت داخلہ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ایک سال کے دوران ایک لاکھ 57 ہزار 465 شکایات موصول ہوئیں۔ صرف واٹس ایپ ہیکنگ اور غلط استعمال کی دو ہزار 974 شکایات ملیں،جن پر ایک ہزار 32 انکوایاں کی گئیں، صرف ایک شخص گرفتار ہوسکا۔