پیانگ یانگ ( ڈیلی پرل ویو ) شمالی کوریا نے 10 بیلسٹک میزائلز کا تجربہ کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ شمالی کوریا نے جاپان کے سمندر کی طرف تقریباً 10 نامعلوم بیلسٹک میزائل فائر کیے۔شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائلوں نے تقریباً 350 کلو میٹر تک پرواز کی۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق یہ میزائل شمالی کوریا کے مشرقی ساحل سے جاپان کے سمندر کی طرف اس وقت داغے گئے جب امریکہ اور جنوبی کوریا کی افواج اپنی سالانہ فوجی مشقیں شروع کر رہی تھیں۔