مظفرآباد (ڈیلی پرل ویو)آزاد جموں و کشمیر میں زراعت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے محکمہ امور حیوانات و زراعت نے ایک اہم قدم اٹھا لیا۔ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد اعجاز خان نے لینڈ یوز پلاننگ یونٹ کا دورہ کیا، جن کے ہمراہ چیف زراعت محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات مہنازگانٹ، اسسٹنٹ چیف صناء،ڈائریکٹرہیڈ لینڈ یوز پلاننگ مشتاق پیرزادہ نے محکمہ زراعت کے حوالے سے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لاتے ہوئے محکمہ کی سرگرمیوں اور زرعی زمینوں کے حوالے سے تیارکردہ ڈیٹا سیٹ نقشہ جات دیکھاتے ہوئے مہمانوں کو بریف کرتے ہوئے کہا کہ لینڈ یوز پلاننگ واحد ٹیکنکل جدید ٹیکنالوجی GISکو آزاد کشمیر میں متعارف کروا نے والا ادارہ ہے جس نے ہر محکمہ کی سرگرمیوں کو جدید ٹیکنالوجی میں ڈال دیا ہے۔جس میں تمام محکمہ جات اپنی افادیت کے مطابق فائدہ اٹھا سکتے ہیں اس ٹیکنالوجی کے استعمال سے محکمہ کی کارکردگی نہ صرف بہتر ہو گی بلکہ ریاست کے وسیع تر مفاد میں اہم رول ادا کرسکتی ہے۔ڈائریکٹر لینڈ یوز نے مزید کہا لینڈیوز پلاننگ زرعی زمینوں کی صلاحیت کو ماپنے کیلئے اہم آلات خرید لئے ہیں جس کے تحت ضلع نیلم Soil Mapping مکمل کی جا چکی ہے۔ باقی اضلاع کی Mapping محکمہ زراعت کی زمہ داری ہے اور جو ڈیٹا سیٹ لینڈ یوز نے تیار کئے علاوہ زراعت سے متعلقہ آلات جو کہ لینڈ یوز پلاننگ میں موجود ہیں کو استعمال کر سکتے ہیں جو کہ باقی اضلاع کی Soil Mapping کیلئے مستفیدہونگے جس سے زمینی صلاحیت کے مطابق زمین کو استعمال میں لایا جائے گا جو مکمل منصوبہ بندی کرنے میں معاون ثابت ہو نگے۔ڈائریکٹر جنرل زراعت کے لینڈ یوزکی سائینٹفک بنیادوں پر کاوش کوسراہااور اس بات کا آعادہ کیا کہ لینڈ یوز کے تعاون سے ان تمام ڈیٹا سیٹ کو استعمال میں لایاجائے گا۔اس میٹنگ میں لینڈ یوز کے آفیسران ڈپٹی ڈائریکٹر فاروق احمد جی آئی ایس ایکسپرٹ عبدالواحد اور اسسٹنٹ لینڈ یوز پلانر ہیمال مفتی ڈیٹا بیس ایڈمنسٹریٹرقاص احمد چیف زراعت ترقیات اور اسسٹنٹ چیف حناء بھی موجود تھے۔

- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل