اسلام آباد(پی آئی ڈی) 8 فروری 2025
آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے جموں و کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی ،ملاقات کے دوران دنوں رہنماؤں نے باہمی دلچسبی کے امور سمیت سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا کہ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام دیرینہ دوطرفہ تعلقات میں بندھے ہوے ہیں ،دونوں علاقوں کے درمیان تعلیم ،سیاحت ،معدنیات سمیت ہوٹلنگ کے شعبے میں تعاون کے وسیع امکانات ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے درمیان وفود کے تبادلے سے دونوں علاقوں کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس سے متعلق مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ،تاو بٹ سے اگر ٹنل بنا دی جائے تو دنووں علاقوں کا فیصلہ انتہائی کم ہو جائے گا ۔اس موقع پر وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے وزیراعظم آزادکشمیر سے کئی شعبوں میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا ۔اس سے پہلے جب وزیر اعلی کشمیر پہنچے تو وزیراعظم آزادکشمیر نے ان کا بھرپور خیر مقدم کیا۔
