0

چوکی آفیسر ڈھلکوٹ محمد رؤف کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا

راولاکوٹ (پرل نیوز) چوکی آفیسر ڈھلکوٹ محمد رؤف کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اکھوڑبن سے تعلق رکھنے والے چوکی آفیسر محمد رؤف، جو کہ ڈھلکوٹ چوکی پر تعینات تھے، کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ڈھلکوٹ میں دو فریقین کے مابین پٹرول پمپ کا تنازعہ چل رہا تھا جس پر چوکی آفیسر نے جائے وقعہ کا دورہ کیا وہاں چوکی آفیسر کو مبینہ طور پر 5 گولیاں مار دی گئیں۔ محمد رؤف کو فوری راولاکوٹ سی ایم ایچ منتقل کیا گیا تاہم جانبر نہ ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں