0

عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات کرے،اسلامی تعاون تنظیم

جدہ:اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے جنرل سیکرٹریٹ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیرکو حل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔ 27 اکتوبر کو جموں و کشمیر پر بھارت کے ناجائز قبضے کو 76 سال مکمل ہو گئے ۔جمعہ کو او آئی سی کے جنرل سیکرٹریٹ نے کشمیر یوم سیاہ کے موقع پر جاری بیان میں بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت سمیت ان کے حقوق کے لیے او آئی سی کی حمایت کا اعادہ کیا۔ جنرل سیکرٹریٹ نے اسلامی سربراہی اجلاس اور او آئی سی کونسل آف وزرائے خارجہ کے فیصلوں اور قراردادوں کا حوالہ دیتے ہوئے بھارت پر زور دیا کہ وہ اپنے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے لوگوں کے بنیادی انسانی حقوق کا احترام کرے اور اس علاقے کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت کو تبدیل کرنے کے سلسلے میں 5 اگست 2019 سے کئے گئے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو واپس لے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں