0

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام فلسطینیوں کے حق میں ریاست گیر ریلیاں ، مظاہرے

مظفرآباد،کوٹلہ ،راولااکوٹ،ہاڑی گہل( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے زیراہتمام فلسطین ،قبلہ اول کی آزادی اور اسرائیل کی غزہ پر مسلسل جارحیت کے خلاف ریلیاں اور مظاہرے کیے گئے،کوٹلہ میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرامیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ فلسطین اور قبلہ اول کی آزادی کے لیے جدوجہد کرنا پوری امت پر فرض اور قرض ہے،امریکہ کی سر پرستی میںاسرائیل نے غزہ میں انسانی لاشوں کے ڈھیر لگادیے مگر 57اسلامی ممالک کی طرف سے ردعمل کا نہ آنا افسوس ناک ہے ،امریکہ کی سرپرستی میں اسرائیل بدترین مظالم ڈھارہاہے فلسطینی اللہ کے بعد اسلامی ممالک کے حکمرانوں اور امت کی طرف دیکھ رہے ہیں،حماس کے شیردل جوانوں نے اسرائیل کے کئی حملے پسپاکردیے ہیں،اسرائیلی فوج بزدلی کی مثال بنی ہوئی ہے اگر حماس کو عسکری مدد مل جائے تو امت اگلے چندماہ میںمسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرسکتی ہے،امت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس مرحلے پر حماس کی بھرپورمدد کرے،انھوںنے کہاکہ حماس کو فتح نصیب ہوگی اور امریکہ کی سرپرستی میں اسرائیل کو شکست ہوگی۔ راولاکوٹ میں بھی جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ’’ القدس ریلی‘‘ کا انعقاد ۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ اسرائیل ایک دہشت گرد ریاست ہے ۔ اسرائیل مظلوم فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، امت مسلمہ کو اس وقت اتحاد و اتفاق کے ساتھ اسرائیل کے خلاف عملی اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے۔ مظلوم فلسطینی تمام امت مسلمہ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ ریلی سے سابق امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود، جماعت اسلامی کے ضلعی صدر زاہد رفیق ، سٹی صدر عدنان رزاق، زاہد ریاض، رومان فاروق ناظم جمعیت اور دیگر نے خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں