0

ڈڈیال کے مظلوم لوگوں کے حقوق دلوانے کی خاطر سیاست میں قدم رکھا سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی راجہ شعیب عابد

بریڈفورڈ(اسد لطیف ڈار سے) سابق چیئرمین لوکل گورنمنٹ بورڈ آزاد جموں کشمیر اور سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے ون میرپور ون ڈڈیال راجہ شعیب عابد نے کہا ہے کہ اپنے مرحوم راجہ عابد خان کے خوابوں کی تکمیل حلقہ ایل اے ون ڈڈیال کے مظلوم و محکوم اور پسے ہوئے لوگوں کے حقوق دلوانے کی خاطر سیاست کے پرخار میدان میں قدم رکھا اور جس محبت اور اعتماد کا اظہار حلقہ ایل اے ون میرپور ون ڈڈیال اور بالخصوص تارکین وطن نے مجھ پر اگر اللہ پاک نے چاہا اور آپ کا تعاون اسی طرح ساتھ تو مرحوم والد محترم کے خوابوں کو عملی جامہ پہنائیوں گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈڈیال شہر کی معروف کاروباری و سیاسی شخصیت ایم ڈی وقاص پی ایس او پٹرول اسٹیشن ڈڈیال چودھری ارشد محمود کی جانب سے اپنےاعزاز میں منعقد بریڈفورڈ کے مقامی ریسٹورنٹ میں ایک پروقار عشائیہ تقریب کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر عشائیہ تقریب میں اوورسیز ایڈوائزری کونسل برائے برطانیہ کے چیئرمین خالد محمود خالق،تحریک جموں کشمیر حق خودارادیت انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین،سابق مشیر صدر آزاد ریاست جموں کشمیر سردار عبدالرحمان،ڈیرہ گروپ انٹرنیشنل کے چیئرمین خواجہ بشارت اسلم میر،چیف آرگنائزر حاجی یٰسین بھگا،پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر برطانیہ کے چودھری بشیر،پاکستان مسلم لیگ(نواز)برطانیہ مانچسٹر کے سابق صدر چودھری طارق،بریڈفورڈ کے معروف لیگی راہنما چودھری ساجد پنوں،سابق صدارتی امیدوار مرکزی انجمن تاجراں ڈڈیال اتحاد پینل اصغر منا،سابق امیدوار برائے کونسلر وارڈ نمبر چھ میونسپل کمیٹی ڈڈیال عثمان بٹ،حلقہ ڈڈیال سے تعلق رکھنے والوں خالد بھٹی،چودھری اسلم،خواجہ شیراز نذیر،چودھری عبدالرشید،خواجہ آصف،راجہ فاروق،فراز احمد بٹ،چودھری یاسین،نوید احمد فضل،شہزاد دکھی،خاقان بٹ،لالہ فارقت حسین و دیگر دوستوں کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے ون میرپور ون ڈڈیال راجہ شعیب عابد نے میزبان تقریب کی محبتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چودھری ارشد محمود کا مشکور ہوں کے جہنوں میری عزت افزائی کرتے ہوئے میرے اعزاز میں دوستوں کی پر خلوص اور پر تکلف دعوت سجائی،انہوں نے کہا کہ ایک چودھری ارشد محمود فیملی مہمان نواز محفل آرا اور ہر وطن عزیز سے تشریف لانے والے کی مہمان نوازی میں اپنی مثال اپ ہیں۔میں اوورسیز بھائیوں کی محبت اور خلوص کو ہمیشہ یاد رکھوں گا آخر میں میزبان تقریب چودھری ارشد محمود نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا اپنے قیمتی وقت میں سے وقت نکال کر میری تقریب کو رونق بخشی اس پر میں تمام افراد مشکور احسان ہوں۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں