مظفرآباد( ڈیلی پرل ویو)بطل حریت راجہ حیدر خان کی برسی 20 اپریل کو عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔ ہر سال کی طرح اس بار بھی یہ یادگار تقریب حیدر میموریل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہوگی۔تقریب کے منتظمین نے انتظامات کو چار چاند لگانے کے لیے کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی ہیں۔ استقبالیہ کمیٹی کے چیئرمین چوہدری منظور احمد مرکزی نائب صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر منتخب کیئے گے ہیں۔ تقریب کے منتظمین صدر حیدر میموریل ایسوسی ایشن آزادکشمیر راجہ ممتاز خان، نگران اعلیٰ راجہ امداد علی طارق، سیکرٹری جنرل راجہ اختر حسین، راجہ شاہد لطیف ایڈیشنل جنرل سیکرٹری نے کہا کہ غازی ملت، بطل حریت راجہ حیدر خان تحریک آزادی کشمیر کے نہایت عظیم رہنما تھے، جن کی قومی، ملی اور ریاستی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔برسی کی تقریبات کا آغاز صبح 08 بجے شاہ عنایت مسجد میں دعائیہ تقریب سے ہوگا جبکہ صبح 10 بجے بلدیہ ہال میں تاریخی اور شاندار جلسہ عام منعقد کیا جائے گا۔
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل