انطالیہ (ڈیلی پرل ویو) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا سہ ملکی دورۂ سعودی عرب، قطر اور ترکیہ مکمل کرکے انطالیہ، ترکیہ سے پاکستان روانہ ہوگئے ہیں۔
انطالیہ ایئرپورٹ پر ترکیہ کے وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل سفیر تولگا برمیک (Ambassador Tolga (Bermek , سفیر نیلوفر کیگسیز ( Nilufer Kaygisiz) , ممبر ترکیہ پارلیمنٹ برہان قایاترک (Burhan Kayaturk) اور پاکستان کے ترکیہ میں سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کو الوداع کیا.