3

سیکرٹری صحت عامہ حکومت آزاد جموں و کشمیر بریگیڈیئر عامر رضا ٹیپو نے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور کا دورہ کیا

ڈیلی پرل ویو،سیکرٹری صحت عامہ حکومت آزاد جموں و کشمیر بریگیڈیئر عامر رضا ٹیپو نے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال میرپور کا دورہ کیا۔ ہسپتال آمد پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اعجاز احمد راجہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ معزز مہمان کا پھولوں کے گلدستے سے پرتپاک استقبال کیا اور خوش آمدید کہا۔سیکرٹری صحت عامہ نے ہسپتال میں جدید اپ گریڈ شدہ آپریشن تھیٹر کمپلیکس کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ یہ اپ گریڈیشن محکمہ صحت اور انٹرنیشنل آرگنائزیشن MAC کے باہمی اشتراک سے ممکن ہوئی، جس کے نتیجے میں ہسپتال میں جدید اور معیاری سرجیکل سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔افتتاح کے بعد سیکرٹری صحت نے آپریشن تھیٹر کا تفصیلی معائنہ کیا اور جدید آلات، مشینری اور بین الاقوامی معیار کے مطابق فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس اہم اقدام پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اعجازاحمد راجہ ہسپتال انتظامیہ اور عملے کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے ہسپتال کی ترقی میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔آپریشن تھیٹر کے دورے کے بعد سیکرٹری صحت نے سرجیکل آئی سی یو کا وزٹ کیا، جہاں انہوں نے زیر علاج مریضوں کی عیادت کی، بالخصوص روبوٹک سرجری کے بعد داخل مریضوں کی خیریت دریافت کی اور فراہم کی جانے والی طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے ڈاکٹرز اور عملے کی پیشہ ورانہ مہارت کو بھی سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں