ڈیلی پرل ویو،اسلام آباد: حکومتِ پاکستان کی جانب سے نئے مالی سال 27-2026 کے وفاقی بجٹ کی تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں تاجر برادری نے اپنی اہم بجٹ تجاویز حکومت کے ساتھ شیئر کر دی ہیں، جن میں آٹو موبائل سیکٹر کی بحالی اور درآمدی ڈیوٹی میں کمی جیسے انقلابی اقدامات کی سفارش کی گئی ہے۔
دستاویزات کے مطابق تاجر برادری نے آٹو موبائل سیکٹر اور اس کے پرزہ جات (Parts) پر سے سیلز ٹیکس مکمل طور پر ختم کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ اس کے علاوہ، امپورٹ ڈیوٹی کو موجودہ 35 فیصد سے نمایاں طور پر کم کر کے 10 فیصد کرنے کی سفارش کی گئی ہے تاکہ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی لائی جا سکے۔ استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کی حد کو بھی موجودہ مدت سے بڑھا کر 5 سال تک کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔