4

معرکۂ حق میں دشمن کو شکست دی ،یہ صرف ہتھیاروں کی نہیں عزم و حوصلے کی جیت تھی: بلاول

کراچی ( ڈیلی پرل ویو ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ افواج پاکستان نے میدان جنگ میں دشمن کو شکست دی اور یہ فتح صرف ہتھیاروں کی نہیں بلکہ عزم و حوصلے کی جیت تھی۔

معرکۂ حق کی تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہاکہ ایک سال قبل پاکستان غیریقینی صورتحال کا شکار تھا، دشمن سمجھتا تھا کہ وہ پاکستان کو توڑ اور ہرا سکتا ہے، یہ دشمن کا خیال تھا کیونکہ وہ پاکستان سے واقف نہیں تھا، مسلح افواج نے جرأت، نظم و ضبط اور وقار کے ساتھ دفاع کیا۔ ہم امن سے نہیں ڈرتے، ہم امن چاہتے ہیں مگرامن باہمی عزت واحترام سے ہونا چاہیے، ایک سال پہلے دنیا ہم پر شک کرتی تھی، ہم سمجھوتہ کرنے والی قوم نہیں ہیں، پاکستان آزمائشوں سے نکھرا اور قربانیوں سے مضبوط ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں