5

ناظم اعلیٰ محکمہ جنگلات کو دھمکیاں دینے کا معاملہ مزید جانیئے

ڈیلی پرل ویو،مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں محکمہ جنگلات کے ناظم اعلیٰ کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے واقعے پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس حرکت میں آگئی ہے۔ اس حوالے سے وقار شیخ نامی شخص کے خلاف ایس ایس پی مظفرآباد کو باقاعدہ درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔

درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ مذکورہ شخص نے ناظم اعلیٰ کو ہراساں کیا اور انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، جس سے سرکاری کام میں مداخلت اور خوف و ہراس کی فضا پیدا ہوئی۔ پولیس نے موصول ہونے والی درخواست پر ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ ناظم اعلیٰ اور متعلقہ دفتر کی سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں