2

علامہ اقبالؒ کا فکر و فلسفہ آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے،افتخار گیلانی

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ علامہ اقبالؒ کا فکر و فلسفہ آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے،علامہ اقبالؒ کا پیغام آج بھی مظلوم اقوام کے لیے امید، حوصلے اور آزادی کی نوید ہے، ان کی شاعری ایک عظیم ادبی، فکری اور قومی سرمایہ ہے۔علامہ اقبال کے یوم ولادت پر ایک بیان میں وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے علامہ اقبالؒ کے خواب کو عملی تعبیر دی اور قیام پاکستان کی صورت میں ایک آزاد وطن کا خواب حقیقت میں بدلا۔ افتخار گیلانی نے کہا کہ علامہ اقبالؒ کا تعلق سرزمین جموں و کشمیر سے تھا اور ریاست جموں و کشمیر اقبال کے تصور پاکستان کا لازمی حصہ ہے۔ کشمیری عوام آج بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارتی مظالم اور جبر کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کو کمزور نہیں کر سکے اور نہ ہی ان کے حوصلے پست کر سکے ہیں۔ کشمیری عوام اپنی لازوال جدوجہد، ثابت قدمی اور عظیم قربانیوں کے ذریعے آزادی کی منزل حاصل کرکے رہیں گے۔وزیراعظم افتخار گیلانی نے کہا کہ علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی، خودی اور قومی بیداری کا شعور اجاگر کیا۔ علامہ اقبالؒ کا پیغام اتحاد، خودداری اور مسلسل جدوجہد آج بھی امت مسلمہ اور بالخصوص نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں