مظفرآباد(ڈیلی پرل ویو)آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کی کابینہ کا 40واں اجلاس آج 23 اپریل 2026 کو جاری ہے ۔ 23 نکاتی ایجنڈے میں تعلیم، روزگار، عدالتی نظام اور مالیاتی امور پر بڑے فیصلے کیے جائیں گے۔
ہزاروں ملازمین کیلئے بڑی خبر ۔ سیکرٹری قانون اور سیکرٹری S&GAD ایڈہاک اور عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کا قانون آزادجموں وکشمیر ریگولرائزیشن ایکٹ 2026″ پیش کریں گے۔
اجلاس کے آغاز میں چیف سیکرٹری 11 مارچ 2026 کے 39ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرائیں گے۔ اس کے فوراً بعد سیکرٹری S&GAD “آزاد جموں و کشمیر سیکرٹریز سروس رولز 2023” پر بریفنگ دیں گے۔
تعلیم کے شعبے میں اہم پیش رفت ہوگی۔ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن اور سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن “ایجوکیشن پیکج 2026” کی منظوری لیں گے۔