3

آزاد کشمی میں گریڈ 1 تا 15 کی بھرتیوں پر عائد پابندی ختم

ڈیلی پرل ویو،مظفرآباد: سپریم کورٹ آف آزاد جموں و کشمیر کے فل بینچ نے سرکاری ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں داخلوں کے حوالے سے ہائی کورٹ کے اوپن میرٹ کے فیصلے کو بحال رکھا ہے۔ عدالتِ عظمیٰ نے تمام محکمہ جات میں گریڈ 1 تا 15 کی تقرریوں کے خلاف جاری حکمِ امتناعی کو ختم کرتے ہوئے بھرتیوں کا راستہ صاف کر دیا ہے۔

چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان، سنیئر جج جسٹس رضا علی خان اور جسٹس چوہدری خالد یوسف پر مشتمل سپریم کورٹ کے فل بینچ نے اس اہم کیس کی سماعت کی۔ قبل ازیں، عدالتِ عظمیٰ نے ایک عبوری حکم کے ذریعے گریڈ 1 تا 15 کی بھرتیوں پر پابندی عائد کر رکھی تھی، جس کے باعث سرکاری اداروں میں جاری بھرتیوں کا عمل فوری طور پر معطل ہو گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں