3

فنڈز کی عدم فراہمی، چیئرمینز زکواۃ وعشر کمیٹیوں کا مستعفی ہونے کا فیصلہ مزید جانیئے

مظفرآباد (ڈیلی پرل ویو) آزاد کشمیر کے تمام ضلعی زکوٰۃ و عشر کمیٹیوں کے چیئرمینز نے سنگین صورتحال کے پیش نظر متفقہ طور پر استعفے دینے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی جانب سے بارہا یقین دہانیوں کے باوجود محکمہ زکوٰۃ کے مسائل حل نہ ہو سکے اور نظام تقریباً مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے اپنے دور اقتدار میں سوشل پروٹیکشن پروگرام کے لیے محکمہ زکوٰۃ سے ایک ارب روپے منتقل کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں