3

میرپور ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، سابق ممبر اسمبلی ناصر حسین ڈار کا اسٹیٹ سبجیکٹ چیلنج مزید جانیئے

ڈیلی پرل ویو،میرپور: ہائی کورٹ آزاد جموں و کشمیر نے سابق ممبر اسمبلی ناصر حسین ڈار کے اسٹیٹ سبجیکٹ کو چیلنج کرنے کے حوالے سے دائر رٹ پٹیشن کو باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کر لیا ہے۔ عدالت نے اس اہم معاملے پر تمام متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 27 اپریل کو طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میرپور ہائی کورٹ میں سابق ممبر اسمبلی ناصر حسین ڈار کی شہریت یعنی اسٹیٹ سبجیکٹ کی قانونی حیثیت کے خلاف ایک رٹ پٹیشن دائر کی گئی تھی۔ اس پٹیشن میں ناصر حسین ڈار کے اسٹیٹ سبجیکٹ کو چیلنج کیا گیا ہے جس پر عدالت نے ابتدائی غور و خوض کے بعد اسے سماعت کے لیے منظور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں