4

آزاد کشمیر ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ترقیاتی فنڈز کی تقسیم کے خلاف بلدیاتی نمائندگان کی رٹ خارج مزید جانیئے

ڈیلی پرل ویو،مظفرآباد: ہائی کورٹ آزاد جموں و کشمیر نے ترقیاتی فنڈز کی تقسیم کے حساس معاملے پر بلدیاتی نمائندگان کی جانب سے دائر رٹ پٹیشن پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اسے خارج کر دیا ہے۔ جسٹس سید شاہد بہار اور جسٹس چوہدری خالد رشید پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے مقدمہ بعنوان سردار جاوید شریف و دیگر بنام ممبران اسمبلی کی سماعت مکمل ہونے کے بعد یہ اہم فیصلہ آج سنایا۔

تفصیلات کے مطابق یہ رٹ پٹیشن لوکل گورنمنٹ کے تقریباً 5 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز ممبران اسمبلی کے ذریعے خرچ کیے جانے کے خلاف دائر کی گئی تھی۔ بلدیاتی نمائندگان نے عدالت میں یہ مؤقف اختیار کیا تھا کہ یہ فنڈز عوامی مفاد میں مقامی حکومتوں کے ذریعے ہی استعمال ہونے چاہئیں، نہ کہ ممبران اسمبلی کے ذریعے۔ قبل ازیں عدالتِ عالیہ نے اس رٹ کو سماعت کے لیے منظور تو کیا تھا لیکن اس پر کوئی حکمِ امتناعی جاری نہیں کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں