3

زیرو پوائنٹ مظفرآباد کے مقام پر فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ناکہ بندی معیاری دودھ کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے فوری ٹیسٹنگ کا عمل جاری

مظفرآباد (ڈیلی پرل ویو)زیرو پوائنٹ مظفرآباد کے مقام پر فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ناکہ بندی،دودھ سپلائی کرنے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر لائے جانے والے دودھ کا جدید مشینری کے ذریعے ٹیسٹنگ کی اور سمپل حاصل کیے۔ترجمان فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کے مطابق عوام الناس کو ملاوٹ سے پاک اور معیاری دودھ کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے فوری ٹیسٹنگ کی جا رہی ہے۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مظفرآباد ابرار احمد میر کا کہنا تھا کہ عوام کو خالص اور معیاری دودھ کی فروخت یقینی بنانے کے لئے فوڈ اتھارٹی کارروائی کررہی ہے۔عوام کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔ملاوٹ کرنے والے کسی صورت رعایت کے مستحق نہیں۔فوڈ اتھارٹی عوام کی صحت پر کوئی سودے بازی نہیں کرسکتی۔عوام کو صحت مند اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے دن رات کوشاں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں