مظفرآباد(ڈیلی پرل ویو)اسسٹنٹ کمشنر مظفراباد حماد بشیر نے ہمراہ ایس ایچ او تھانہ سٹی منظر حسین چغتائی،اے ایس آئی محمد اقبال ونفری نے شہر بھر سے ویپ اور الیکٹرک سگریٹس کی بڑی تعداد ضبط کر لی۔اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد کی جانب سے ویپ کی فروخت پر 144 نافذ ہے۔سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ویپ اور الیکٹرک سگریٹ سے کم عمر نوجوان طلبہ منشیات کے استعمال میں مبتلا ہو رہے تھے اور اس کیمیکل سے کینسر اور پھیپھڑوں کی بیماریوں میں اضافہ ہو رہا تھا۔حماد بشیر کا کہنا تھا کہ عوام الناس سے التماس ہے کہ جہاں بھی اس کی فروخت دیکھیں فوری 15 اور انتظامیہ کے نوٹس میں دیں یہ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔یاد رہے کہ سب ڈویژنل مجسٹریٹ مظفرآباد کی جانب سے الیکٹرک سیگریٹ کی فروخت پر پابندی عائد ہے اور دفعہ 144 نافذ ہے پابندی کی خلاف ورزی پر گزشتہ روز کاروائی کی گئی ہے۔
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل