چناری (ڈیلی پرل ویو)ڈپٹی کمشنر ضلع جہلم ویلی سردار فیصل مغل کے احکامات کی روشنی میں تحصیل انتظامیہ نے سرکاری اراضی پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات مسمار کر دیں۔تفصیلات کے مطابق نائب تحصیلدار ہٹیاں بالا نے عملہ فیلڈ کے ہمراہ موضع ڈھل چھٹیاں میں آپریشن کرتے ہوئے خالصہ سرکار اراضی پر غیر قانونی تعمیرات کو گرا دیا،تحصیل انتظامیہ کے مطابق مذکورہ اراضی سرکاری ملکیت ہے، اس پر کسی بھی قسم کی تعمیر غیر قانونی ہے، کارروائی کے دوران متعلقہ شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کے لیے بھی کارروائی شروع کر دی گئی ہے،ضلعی انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ خالصہ سرکار اراضی پر قبضہ یا غیر قانونی تعمیرات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی، آئندہ بھی ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔۔۔۔۔
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل