2

سال 2026 میں دنیا بھر کے مختلف ممالک سے حج کی سعادت حاصل کرنے والے حجاجِ کرام کے حتمی اعداد و شمار جاری

ڈیلی پرل ویو،رپورٹ کے مطابق سال 2026 میں دنیا بھر کے مختلف ممالک سے حج کی سعادت حاصل کرنے والے حجاجِ کرام کے حتمی اعداد و شمار سامنے آئے ہیں جس میں نقشوں کی مدد سے تفصیلی درجہ بندی شیئر کی گئی ہے، جس کے مطابق عرب، افریقی اور ایشیائی ممالک سے لاکھوں کی تعداد میں زائرین حجازِ مقدس پہنچے۔

عرب ممالک میں سے عراق اس فہرست میں ساتویں نمبر پر موجود ہے، جہاں سے رواں سال 42 ہزار حجاجِ کرام مناسکِ حج کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ پہنچے۔ عراق کے بعد افریقی خطے سے تعلق رکھنے والا ملک مصر اس درجہ بندی میں چھٹے نمبر پر آتا ہے، جس نے سال 2026 کے لیے اپنے 76 ہزار شہریوں کو حجازِ مقدس بھیجا جہاں انہوں نے فریضہ حج ادا کیا۔

جنوبی ایشیا سے بنگلہ دیش اس فہرست میں پانچویں نمبر پر برقرار ہے، جہاں سے 77 ہزار زائرین اس سال فریضہ حج کی سعادت حاصل کر کے حجاجِ کرام کی فہرست میں شامل ہوئے۔ اسی طرح ترکیہ رواں سال 84 ہزار زائرین کی تعداد کے ساتھ فہرست میں چوتھے نمبر پر موجود رہا، جن کے حجاج نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عبادات کا شرف حاصل کیا۔

درجہ بندی میں تیسرا نمبر بھارت کا ہے، جہاں سے رواں سال 1 لاکھ 75 ہزار حجاجِ کرام مقدس مقامات پر حاضر ہوئے۔ بھارت کے مقابلے میں پاکستان اس فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود رہا، جہاں سے رواں سال 1 لاکھ 79 ہزار خوش نصیب حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچے۔

عالمی درجہ بندی میں انڈونیشیا 2 لاکھ 31 ہزار حجاجِ کرام کے ساتھ پہلے نمبر پر برقرار رہا اور وہ رواں سال بھی دنیا بھر میں سب سے زیادہ زائرین بھیجنے والا ملک بن کر سامنے آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان تمام ممالک کے حجاجِ کرام کے لیے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں خصوصی انتظامات کیے گئے تھے جہاں تمام خوش نصیبوں نے امن و سکون کے ساتھ اس مقدس فریضے کو سرانجام دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں