ڈیلی پرل ویو،آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے بورڈ آف ریونیو نے دارالحکومت مظفرآباد کے شہریوں کے لیے ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سب ڈویژن مظفرآباد میں نئی تحصیل کے قیام کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔
بورڈ آف ریونیو کی جانب سے “تحصیل گڑھی دوپٹہ” کے قیام کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس سے علاقے میں انتظامی امور کی انجام دہی اور عوامی مسائل کے حل میں بڑی سہولت پیدا ہوگی۔
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، نئی قائم کردہ “تحصیل گڑھی دوپٹہ” مظفرآباد کے مجموعی طور پر نو پٹوار حلقوں پر مشتمل ہوگی۔ ان حدود میں پٹوار حلقہ لنگرپورہ، ٹھوٹھہ، لواسی، ہٹیاں دوپٹہ، کائی منجہ، دچھور میراں، گڑھی دوپٹہ، کومی کوٹ اور جھنڈگراں شامل کیے گئے ہیں۔ بورڈ آف ریونیو کے اس اقدام کے بعد اب ان تمام علاقوں کا انتظامی کنٹرول نئی تحصیل کے سپرد ہوگا۔