2

مظفرآباد: وزیر اعظم ہاؤس میں آل پارٹیز کانفرنس جاری

ڈیلی پرل ویو،مظفرآباد میں وزیر اعظم ہاؤس کے مقام پر آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) جاری ہے، جس میں آزاد کشمیر کی سیاسی، مذہبی اور سماجی قیادت کی بڑی تعداد شریک ہے۔

کانفرنس میں وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور، قائد حزب اختلاف اور صدر مسلم لیگ (ن) شاہ غلام قادر، صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یاسین اور صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان شریک ہیں۔

اے پی سی میں سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کے علاوہ سابق صدور سردار محمد یعقوب خان اور سردار مسعود خان بھی شریک ہیں۔ سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان، صدر جموں و کشمیر پیپلز پارٹی سردار حسن ابراہیم اور مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل چوہدری طارق فاروق بھی کانفرنس میں موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں