2

15جون تک مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ملک گیر ہڑتال ہو گی، پیٹرول پمپ مالکان مزید جانیئے

راولپنڈی(ڈیلی پرل ویو) آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہفتہ وار ردوبدل مسترد کرتے ہوئے 19 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ تیار کر لیاجسے آئندہ 24 گھنٹے میں حکومت اور متعلقہ اداروں کو بھجوایا جائے گا۔

ایسوسی ایشن نے خبردار کیا ہے کہ مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو 15 جون کے بعد ملک گیر ہڑتال کی جائے گی۔ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرول پمپ مالکان کا کمیشن فیصد کی بنیاد پر مقرر کیا جائے ، فارم K ڈیلر یا مالک کے نام جاری کیا جائے ، لیز اور فرنچائز ایگریمنٹس ختم کیے جائیں اور پیٹرول پمپ مالکان کو ریفائنریوں سے براہِ راست پیٹرولیم مصنوعات خریدنے کی اجازت دی جائے ۔چارٹر میں بلوچستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی، غیر قانونی راستوں کی بندش، سہولت کاری میں ملوث اہلکاروں کے خلاف قانونی ایکشن اور متعلقہ افسران کے اثاثوں کی تحقیقات کا مطالبہ بھی شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں