ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر محترمہ سحرش قمر نے یومِ اقبالؒ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ علامہ محمد اقبالؒ برصغیر کے عظیم مفکر، فلسفی، شاعر اور مصورِ پاکستان ہیں، جنہوں نے اپنی شاعری اور فکر کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں میں خودی، خودداری، اتحاد، بیداری اور آزادی کا شعور اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبالؒ کا فلسفہ? خودی آج بھی ہماری قومی زندگی کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ اقبالؒ نے نوجوان نسل کو شاہین کی بلند پروازی، بلند حوصلگی، خود اعتمادی اور مسلسل جدوجہد کا درس دیا۔ ان کا پیغام ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ قومیں محض خواب دیکھنے سے نہیں بلکہ عزم، عمل، علم اور کردار کی مضبوطی سے ترقی کرتی ہیں۔محترمہ سحرش قمر نے کہا کہ آج کے دن ہمیں اس عہد کی تجدید کرنی چاہیے کہ ہم علامہ اقبالؒ کے افکار و نظریات کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کا حصہ بنائیں گے اور ایک ایسے معاشرے کی تشکیل کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے جہاں علم، انصاف، اخوت، رواداری اور انسانی وقار کو بنیادی اہمیت حاصل ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کے نوجوانوں کو بالخصوص اقبالؒ کے پیغامِ خودی اور شاہین کی بلند پروازی سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے تعلیم، تحقیق، کردار سازی اور قومی خدمت کے میدان میں آگے بڑھنا چاہیے۔آخر میں انہوں نے کہا کہ علامہ اقبالؒ کا پیغام کسی ایک دن تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک زندہ فکر اور مکمل ضابطہ? حیات ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اقبالؒ کے خواب کو عملی تعبیر دینے کے لیے اتحاد، محنت اور قومی یکجہتی کو اپنا شعار بنائیں۔
4- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
مظفرآباد: 17.5°C، دھوئیں کی دھند | روزنامہ پرل ویو