3

نیلم: سرگن لیساں میں نالے میں گرنے سے دو خواتین جاں بحق

ڈیلی پرل ویو،نیلم : وادی نیلم کے علاقے سرگن لیساں میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں دو خواتین گھر واپس جاتے ہوئے اچانک نالے میں گر گئیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور پولیس نے بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب دو خواتین اپنے گھر کی جانب گامزن تھیں کہ اچانک توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور گہرے نالے میں جا گریں۔ ریسکیو آپریشن کے دوران ایک خاتون کی نعش تلاش کر لی گئی ہے، تاہم دوسری خاتون کا تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا اور ان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں