ڈیلی پرل ویو،راولاکوٹ، 27 اپریل 2026: جامعہ پونچھ راولاکوٹ 5 تا 7 مئی 21ویں بین الاقوامی کانگریس برائے سوئل سائنسز (ICSS-2026) کی میزبانی کرنے جا رہی ہے، تقریب کا انعقاد سوئل سائنس سوسائٹی آف پاکستان کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔
“پائیدار ترقی کے لیے سوئل ریزیلینس” کے موضوع کے تحت منعقد ہونے والی اس اہم بین الاقوامی کانگریس میں ملک بھر کے ساتھ ساتھ بیرونِ ملک سے ممتاز سائنسدان، محققین، ماہرین اور پالیسی ساز شرکت کریں گے، جبکہ نامور بین الاقوامی سائنسدان بھی اپنی تحقیقی آراء اور تجربات کے ساتھ کانگریس کا حصہ بنیں گے۔ فیکلٹی آف ایگریکلچر جامعہ پونچھ راولاکوٹ اس کانگریس کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ انتظامی و علمی امور کی قیادت ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر و رجسٹرار جامعہ پروفیسر ڈاکٹر امتیاز حسین کر رہے ہیں، جبکہ ڈاکٹر عقیلہ شاہین اور ڈاکٹر ماجد محمود طاہر بھی کانگریس کی تیاریوں میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ کانگریس کو خطے کے لیے ایک اہم علمی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جو جامعہ پونچھ راولاکوٹ کی تدریسی و تحقیقی صلاحیتوں کا مظہر ہے۔ اس موقع پر سوئل ڈیگریڈیشن، ماحولیاتی تبدیلی، آبی وسائل کے مؤثر انتظام، سوئل فرٹیلٹی اور پائیدار زرعی نظام جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔کانگریس کے دوران کلیدی خطابات، تکنیکی نشستیں اور تحقیقی مقالہ جات کی پیشکش شامل ہوگی، جبکہ جدید زرعی رجحانات جیسے پریسیژن ایگریکلچر، جی آئی ایس، ریموٹ سینسنگ، مصنوعی ذہانت اور موسمیاتی تبدیلی سے ہم آہنگ ٹیکنالوجیز پر بھی روشنی ڈالی جائے گی۔
آزاد جموں و کشمیر کی سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز، وفاقی و ریاستی وزراء اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز بھی کانگریس میں شرکت کریں گے۔کانگریس علمی تبادلے، پیشہ ورانہ روابط کے فروغ اور مؤثر پالیسی سازی کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرے گی، جس کا مقصد سوئل مینجمنٹ کو بہتر بنانا اور بدلتے