4

ضلع باغ خدیجہ زرین خان فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام محکمہ زراعت باغ کے تعاون سے ایک روزہ کچن گارڈننگ تربیتی ورکشاپ منقعد

(ڈیلی پرل ویو)ضلع باغ کے نواحی علاقے چھتر نمبر 2 میں خدیجہ زرین خان فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام محکمہ زراعت باغ کے تعاون سے ایک روزہ کچن گارڈننگ تربیتی ورکشاپ براے خواتین منقعد ہوئی، تربیتی ورکشاپ کا مقصد گھریلو سطع پر سبزیاں۔ اگانے اور ان کی حفاظت کے لیے ماہرانہ تربیت تھا، ورکشاپ میں چالیس سے زائد شرکا نے شرکت کی ورکشاپ کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت شریف سے ہوا تلاوت سید فیلڈ ورکر سید شعیث گیلانی نے کی اور نعت شریف فیلڈ افسر چوھدری مختار کو حاصل کی سٹیج سیکرٹری کے فراہض بھی فیلڈ افسر باغ چوھدری مختار نے کی ورکشاپ کا باقاعدہ آغاز فیلڈ افسر باغ خواجہ ممتاز نے کیا اور خواتین کو گھریلو سطع پر سبزیاں اگانے اور انکے بچاؤ کے متعلقہ تفصیلی ٹرینینگ دی جبکہ زراعت افسر باغ کامران آزاد نے بھی اپنے تجربات سے مستفید کیا اور بتایا کہ خواتین کیسے کس طرح گھریلوسطع پر سبزیاں۔ کاشت کرکے خودکفالت کی طرف جاسکتی ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ خواتین کو ایسی تربیتی ورکشاپس کروائی جاے زراعت افسر کامران آزاد اور فیلڈ افسر خواجہ ممتاز نے خدیجہ زرین۔ خان فاؤنڈیشن کا شکریہ اداکرتے ہوے ان کی کاوشوں کو سراہا اور۔بارکباد دی کہ خدیجہ زرین خان چیرپرسن کے زی کے فاؤنڈیشن نے زراعت کے اہم شعبہ کو دلچسپی لیتے ہوے جس طرح خواتین کو ٹرینینگ کروارہی ہیں اور انہیں خود کفالت کی طرف راغب کررہی ہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں امید ہے مستقبل میں بھی خواتین کی فلاح وبہبود کے لیے اپنی خدمات سر انجام دیں گی اس ورکشاپ میں محکمہ زراعت کے افسران جن میں زراعت افسر کامران آزاد۔ فیلڈ افسر خواجہ ممتاز۔ فیلڈ افسر چوھدری مختار اور فیلڈ ورکر سید شعیث گیلانی شامل تھے جبکہ کونسیلر چوھدری الطاف چھتر نمبر دو سماجی رہنما چوھدری معروف اور دیگر شامل تھے اسکے کے زی کے فاؤنڈیشن کی سنیر ناہب صدر روبینہ ناز نے اپنے خطاب میں کے زی کے فاؤنڈیشن کی طرف سے سب کا شکریہ ادا کیا اور خواتین کی کثیر تعداد میں شرکت کرنے پر مبارکباد دی اور یقین دہانی کروائی کہ مستقبل میں بھی کے زی کے فاؤنڈیشن خواتین کے لیے کام کرتی رہیں گی پروگرام کا اختتام دعا سے ہوا۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں