2

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا بڑا ایکشن

ڈیلی پرل ویو،سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 17 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائیاں انٹیلی جنس معلومات پر مبنی تھیں، جن میں دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 24 مئی کو پیش آنے والے ٹرین حادثے کے بعد سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز (IBOs) کا آغاز کیا۔ آپریشنز کا یہ سلسلہ مستونگ، نوشکی، زہری، خضدار اور کیچ کے اضلاع میں بیک وقت شروع کیا گیا تاکہ شرپسند عناصر کا جڑ سے خاتمہ کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں