ڈیلی پرل ویو،اسلام آباد ہائیکورٹ نے بیرونِ ملک سفری پابندیوں اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) میں نام شامل کرنے سے متعلق ایک نہایت اہم اور تاریخی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔
عدالتِ عالیہ نے اپنے تفصیلی فیصلے میں واضح طور پر قرار دیا ہے کہ محض ویزے کی مدت ختم ہونے (اوور اسٹے) پر کسی دوسرے ملک سے ڈی پورٹ ہونا، کسی بھی شہری پر سفری پابندی عائد کرنے کا قانونی جواز نہیں بن سکتا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے معزز جج جسٹس محمد آصف نے اس معاملے پر 4 صفحات پر مشتمل تفصیلی اور تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے متاثرہ شہری کا نام فوری طور پر پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کرنے کا سخت حکم دیا ہے۔