کراچی(ڈیلی پرل ویو)سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج بدھ کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 35 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 811 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی کاروباری ہفتے کے تیسرے دن 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 3500 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہونے سے نئی قیمت 5 لاکھ 3 ہزار 462 روپے فی تولہ ہو گئی۔