3

سندھ میں بچوں میں ایچ آئی وی کا پھیلاؤ خطرناک حد تک پہنچ گیا مزید جانیئے

کراچی (ڈیلی پرل ویو) سندھ میں ایچ آئی وی کا پھیلاؤ خطرناک حد تک پہنچ گیا ہے، گزشتہ 15 ماہ کے دوران 1500 سے زائد بچوں کی تشخیص ہوئی ہے جس سے صحت عامہ کے سنگین خدشات بڑھ گئے ہیں۔

حکام نے لاڑکانہ، قمبر اور شہداد کوٹ کو ہائی رسک زون قرار دیا ہے، جہاں ٹرانسمشن بڑے پیمانے پر جاری ہے۔ رتوڈیرو میں مرض پھیلنے کے باوجود صورتحال بہتر نہیں ہوئی ۔

فیڈرل ہیلتھ اتھارٹی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہر ماہ اوسطاً 101 بچوں میں ایچ آئی وی کی تشخیص ہوئی ہے۔ متاثرہ افراد میں 923 لڑکے اور 592 لڑکیاں شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں