1

نادرا اور الیکشن کمیشن کے درمیان اہم رابطہ

ڈیلی پرل ویو،آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات 2026 کے لیے تیار کی جانے والی انتخابی فہرستوں میں بڑے پیمانے پر غلطیوں اور تفاوت کا نوٹس لیتے ہوئے اصلاحاتی عمل شروع کر دیا ہے۔ کمیشن نے صاف شفاف انتخابات کے لیے درست ووٹر لسٹوں کی فراہمی کو ناگزیر قرار دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، یکم اپریل 2026 کو کوالیفائینگ تاریخ مقرر کرنے کے بعد ووٹر لسٹوں کی تیاری کا عمل 18 اپریل سے شروع ہوا تھا۔ تاہم، طباعت کے بعد موصول ہونے والی غیر حتمی فہرستوں کے معائنے سے معلوم ہوا کہ ان میں سنگین غلطیاں موجود ہیں۔ مختلف سیاسی جماعتوں اور عوام الناس کی جانب سے بھی شکایات موصول ہوئیں کہ کئی ووٹرز کے نام درج ہونے سے رہ گئے ہیں، جبکہ کچھ اضلاع اور موضعات کے ووٹ دوسرے علاقوں میں منتقل کر دیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں