2

وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور سے پیپلز پارٹی علماء و مشائخ کونسل ونگ آزاد کشمیر کے وفد کی اہم ملاقات

ڈیلی پرل ویو،وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور سے پیپلز پارٹی علماء و مشائخ کونسل ونگ آزاد کشمیر کے وفد نے جنرل سیکرٹری صاحبزادہ فضل الرسول طاہر کی قیادت میں ملاقات کی، ملاقات کے لیے آئے وفد میں علامہ سید غلام مجتبیٰ بخاری اور مولانا آصف بلوچ (اراکین اسلامی نظریاتی کونسل) کے علاوہ مولانا مفتی محمد صادق بھی شامل تھے۔ملاقات کے دوران وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کو وفد کی جانب مذہبی ہم آہنگی، مسلکی رواداری اور باہمی برداشت، اخوت، مدارس میں اصلاحات، معاشرے میں مدارس کے کردار، تجوید القرآن ٹرسٹ میں بہتری اور مدارس میں زیرِ تعلیم رہائشی بچوں کے وظائف سے متعلق درپیش مسائل پر تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر وفد کی جانب سے وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے وفد کی تجاویز کو سنا، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ حکومت عوامی فلاح کے لیے ہمہ تن کوشاں ہے، مدارس اور دینی طبقات کو درپیش مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ ایک متوازن اور ہم آہنگ معاشرے کے قیام کو یقینی بنایا جا سکے، وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ریاست کی مجموعی اور مساوی ترقی پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے، خدمت کو نصب العین بنایا ہے، پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت عوامی فلاح کے لیے ہرممکن وسائل کو بروے کار لائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں