2

آئل کمپنیز کا ڈیزل کی قیمتوں کے فارمولے پر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد(ڈیلی پرل ویو)ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں کے فارمولے میں حالیہ تبدیلیوں پر تحفظات اور 128 ارب روپے کے بقایا جات پر آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

نیوز کے مطابق آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں کے فارمولے میں حالیہ تبدیلیوں اور پرائس ڈیفرنشل کلیمز کی ادائیگیوں میں مسلسل تاخیر پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

کونسل نے خبردار کیا ہے کہ بڑھتا ہوا مالی دباؤ پیٹرولیم سیکٹر کی لیکویڈیٹی (نقدی کے بہاؤ) کو متاثر کر سکتا ہے، جس سے ملک بھر میں ایندھن کی سپلائی کا نظام خطرے میں پڑنے کا خدشہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں