ڈیلی پرل ویو،انسپکٹر جنرل پولیس آزادجموں و کشمیر کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے کہا ہے کہ پولیس ریاست کا قیمتی اثاثہ ہے جس نے عوام کی جان ومال کی حفاظت،قانون و آئین کی بالادستی کے قیام اور خطہ سے ہر قسم کے جرائم کے خاتمہ کا حلف اٹھا رکھا ہے اسے ہر حال میں پورا کیا جائے اور اپنی سروسز ریاست اور عوام کے لیے وقف کردیں۔آزادکشمیر پولیس کو جدید خطوط پر استوار کررہے ہیں۔ 2ارب روپے کی لاگت سے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے قیام عمل میں لارہے ہیں جس میں نئی آسامیاں،پولیس کی عمارات،گاڑیاں اور دیگر سہولیات مہیا کی جائیں گے۔عوام اور پولیس کے درمیان دوری ختم کر کے عوام کا پولیس پر اعتماد بحال کررہے ہیں۔ڈی آئی جی کامران علی اور ایس ایس پی خرم اقبال کی عوام سے مسلسل رابطہ کاری نے پولیس کا نام فخر سے بلند کیا جس پر ضلع میرپور کی پولیس کا ہر فرد اور ملازم قابل ستائش ہے۔پولیس ملازمین ایک ماہ میں چار چھٹیاں لازمی کریں گے۔آزادکشمیر پولیس کو سی ایم ایچ،سی ایس ڈی،اے پی ایس میں فوج کے برابر سہولیات میسر ہوں گی۔پولیس میں سپاہی اور افسر کا فرق نہیں ہونا چاہیے۔میرے سمیت پولیس کا ہر ملازم ریاست کے عوام کو جوابدہ ہے ریاست کے وسائل پولیس کی بہتری اور فلاح وبہبود کے لیے استعمال کیے جائیں گے اگر ہم اپنے لیے پر آسائش ماحول کے خواہشمند ہیں تو ایک جوان کے لیے بھی وہی سہولیات ہونی چاہیے۔آزادجموں وکشمیر چیمبرا ٓف کامرس اینڈ انڈسٹریز اور پولیس کے باہمی اشترا ک سے امن وامان کے قیام اور سرمایہ کاروں کے لیے سہولیات اور مراعات کے لیے دی جانے والی تجاویز پر عملدرآمد کروایا جائے گا اور انھیں ہر ممکن تحفظ فراہم کیاجائے گا۔سرمایہ کار ریاست کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈ ی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ان کے مسائل حل کرنا ہماری ترجیحات میں ہے۔
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل