ڈیلی پرل ویو.ایک طویل عرصے تک سول سروس آف پاکستان کے دو بڑے گروپوں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس اور پولیس سروس سے تعلق رکھنے والے تمام افسر گریڈ17 میں بھرتی ہونے کے بعد گریڈ اکیس تک ترقی حاصل کرنے کو ٹیکن فار گرانٹڈ یعنی اپنا پیدایشی حق سمجھتے تھے،اے سی آرز، ٹریننگ، تابعداری،تعلق اور کچھ دوسرے روٹین معاملات اور آنکھیں بند کر کے یہ جا،وہ جا، مگر اب کچھ عرصہ سے پاکستان کی ان دونوں بڑی اور الیٹ سروسز کے افسروں کو دیانت داری،اخلاقیات اور پیشہ وارانہ صلاحیت کے پل صراط پر سے بھی گزرنا پڑ رہا ہے، عام لوگوں کو روز مرہ جائز کاموں پر بھی دفتروں کے بار بار چکر لگوانے اور دکھ دینے والوں کی اب اپنی تکلیف دہ آوازیں سننے کو مل رہی ہیں، حالیہ پرومو شن بورڈ میں گریڈ 19میں ناکامی کا سامنا کرنے والے کچھ افسر اپنے آپ کو نیک،پارسا، ایماندار اور محنتی ثابت کے لئے وضاحتیں دیتے پائے گئے تو کچھ منت ترلا کرتے اور سیاسی و انتظامی سفارشیں بھی کراتے نظر آئے۔