کراچی (ڈیلی پرل ویو) سٹیٹ بینک نے یکم مئی یوم مزدور کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیاہے۔
مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یکم مئی یوم مزدور کے موقع پر تمام بینک بند رہیں گے۔یکم مئی چونکہ جمعہ کو آرہا ہے، اس لیے بینک ملازمین ایک ساتھ 3 چھٹیوں سے مستفید ہوں گے، کیوں کہ ہفتہ اور اتوار کو بینکوں میں معمول کی چھٹی ہوتی ہے۔